خیبر ایجنسی، جمرود بازار کے قریب مکان پرشدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ

پیر 24 فروری 2014 12:40

جمرود(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) خیبر ایجنسی میں جمرود بازار کے قریب مقامی شخص کے مکان پر شدت پسندوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر ہنگومیں بھی مکان کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی زرائع کے مطابق جمرود بازار کے قریب غڑیزہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے مقامی شخص کے مکان پر راکٹ لانچر اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔دوسری طرف ہنگو میں بائی پاس روڈ پر مقامی شخص کے گھرکے باہر بارودی مواد زورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :