لہسن کا استعمال کینسر سے بچنے میں مدد دیتاہے،نئی تحقیق

پیر 24 فروری 2014 12:40

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کینسر سے بچنے میں مدد دیتاہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر پھیلنے سے روکنے کے علاوہ قوت مدافعت بڑھانے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔ لہسن کے روز مرہ استعمال سے پیٹ، آنتوں ، پِتے اور چھاتی کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے۔