شمالی وزیرستان،طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3ساتھیوں سمیت جاں بحق

پیر 24 فروری 2014 12:25

شمالی وزیرستان،طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین نامعلوم افراد کی فائرنگ ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) میرانشاہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگاہ منڈی میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہلاک افراد میں سے ایک کی شناخت تحریک طالبان کےعصمت اللہ شاہین بیٹنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد ان کے ساتھی تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ فائرنگ کے واقعہ میں کمانڈر نور محمد اور کمانڈر ساجد نواز بٹانی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ ماہ جب حکومت نے شمالی وزیرستان میں بمباری کی تھی تو تب بھی عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

عصمت اللہ شاہین تحریک طالبان کی عالی اور عاجری شوریٰ کے ممبر بھی تھے۔ اور ان کو حکیم اللہ محسود ہلاکت کے بعد قائمقام امیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پچھلے دس دنوں میں اس طرح کارروائیوں اب تک اکتالیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں اکثریت تحریک طالبان پاکستان ے ہے ۔