وزیراعظم آزاد کشمیر کا ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج

اتوار 23 فروری 2014 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدآزاد کشمیر نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں،شفاف و منصفانہ انتخابات کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر امور کشمیر کی جانب سے آئی جی اور چیف سیکریٹری پر دباوٴ ڈالاگیا،کشمیر کے ضمنی انتخابات میں رینجرز کو بلانا سمجھ سے باہر ہے،میرے علم میں لائے بغیر رینجرز کو بلایا گیا۔