پنجاب یوتھ فیسٹول،قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کاعالمی ریکارڈ بنانے کی تقریب دوسری مرتبہ ملتوی ،رجسٹریشن کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر گئی ، مقام موزوں نہ ہونیکی وجہ سے تقریب ملتوی کرنا پڑی ‘وزیر کھیل،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،موزوں جگہ کی نشاندہی کر کے جلد نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا‘ رانا مشہود کی گفتگو
اتوار 23 فروری 2014 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹول میں پونے دو لاکھ افراد کی طرف سے اکٹھے قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے کل ( پیر) کو طے شدہ تقریب دوسری مرتبہ ملتو کر دی گئی ، اس سے قبل یہ تقریب 19فروری کو منعقد ہونا تھی ، تقریب کے انعقاد کیلئے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں کئی روز سے تیاریاں جاری تھیں اور اتوار کے روز تیاریوں کے سلسلہ میں فل ڈریس ریہرسل بھی ہوئی ۔
صوبائی وزیر تعلیم کھیل و امور نوجواناں رانا مشہود نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے لئے پہلے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن تھی جو بڑھ کر پونے دو لاکھ تک پہنچ گئی تاہم اب رجسٹریشن بڑھ کر چار لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر مذکورہ تقریب کا انعقاد ہونا تھا اسکے اطراف میں مختلف ہسپتال ہیں اور اتنی بڑی تعداد کی آمد کے بعد شہر نے مکمل بلاک ہوجانا تھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.