شارٹ فال میں کمی کے دعوؤں اور اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ جاری ، شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بر قرار

اتوار 23 فروری 2014 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) شارٹ فال میں کمی کے دعوؤں اور اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، شہری اور دیہی علاقوں میں8سے 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بر قرار ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزبجلی کی کل پیداوار9350میگا واٹ رہی جبکہ اسکے مقابلے میں طلب11150میگا واٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 3580‘تھرمل سے 790اور آئی پی پیز سے 4980میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ حکومت کی طرف سے شارٹ فال میں کمی کے دعوؤں اور اتوار کی تعطیل کے باوجود مختلف شہری علاقوں میں 6سے 8گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 11سے 13گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی۔