انگلش کھلاڑیوں کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر بھارتی انڈر 19ٹیم کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی اور اسپنر پر جرمانہ عائد

اتوار 23 فروری 2014 20:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء)انڈر۔19ورلڈ کپ میں انگلش کھلاڑیوں کیخلاف کوارٹر فائنل میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی اور اسپنر پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان وجے زول اور اسپنر عامر غنی نے کوارٹر فائنل میں انگلش کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی، بعد ازاں میچ ریفری کے سامنے دونوں کھلاڑیوں نے الزام کا اعتراف کرلیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان وجے زول پر ایک میچ کی پابندی لگادی جبکہ اسپنر عامر غنی پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔