نو نہا لوں کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے کتاب و قلم د یکرصوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،سپیکرخیبرپختونخوا، سب مل کر بدامنی کا خاتمہ کرینگے،خواتین یونیورسٹی کا وعدہ پورا ہوگیا ،تعلیمی اداروں کے علاوہ صوابی میں صحت و سپورٹس کی مدمیں میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں، صوابی میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،اسدقیصرکاخطاب… گلو ڈھیری صوابی میں ویمن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا افتتاح

اتوار 23 فروری 2014 20:35

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنے نو نہا لوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف دینے کی بجائے کتاب و قلم دے کر خیبر پختونخوا کو امن کا گہوارہ اور جدید و معیاری تعلیم کا صوبہ بنائینگے، صوابی میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایک خواب دیکھا تھا آج وہ خواب پورا ہوگیا تعلیم یافتہ گود ہی ایک بہترین قوم کی ضامن ہوتی ہے تعلیمی اداروں کے علاوہ صوابی میں صحت و سپورٹس کی مدمیں میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں ان پراجیکٹس کی تکمیل سے صوابی میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز موضع گلو ڈھیری صوابی میں بے نظیر شہید وومن یونیورسٹی کے صوابی کیمپس کے قیام کا باضابطہ افتتاح کے دوران کیا اس موقع پر ایم این ایز عثمان خان ترکئی ، عاقب اللہ خان اور ایم پی اے بابر سلیم خان کے علاوہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سمیت دیگر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوابی وومن یونیورسٹی کے قیام کے لئے بہت عرصہ سے ایک خواب دیکھا تھا آج یہاں وومن یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے انتہائی مسرت و اطمینان محسوس کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی گود ہی سے ایک بہترین قوم پروان چڑھ سکتی ہے خواتین ملک کی 52% آبادی پر مشتمل ہے ملک کی ترقی میں ان کا مردوں کے برابر کردار ہے انتخابات کے دوران میں نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے وعدہ کیا تھا آج وہ وعدہ پورا کردکھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد پہلی فرصت میں پہلی اے ڈی پی میں صوابی کے مختلف پراجیکٹس جن میں میڈیکل کالج ، خواتین یونیورسٹی کیمپس ، سپورٹس سٹیڈیم اور ہسپتالوں کی اپ گرڈیشن وغیرہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں دہشت گردی پروان چڑھی اور کلاشنکوف کلچر عام ہوا ہم سب مل کر صوبے سے بدامنی کا خاتمہ کردیں گے اور اپنے بچوں کے ہاتھ میں قلم دیں گے تاکہ قوم ترقی کے زینے عبور کرسکے سپیکر نے کہا کہ صوابی یونیورسٹی سمیت دیگر تمام اداروں میں داخلوں و فراہمی روزگار کے سلسلے میں مکمل طور پر میرٹ پالیسی اختیار کی گئی جس کا ثبوت مذکورہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر و دیگر حکام سے حاصل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوابی کو ایک مثالی ضلع بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنا ہوگی جبکہ میری طرف سے پورے ضلع صوابی میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جائے گا ضلع صوابی میں گیس اور بجلی کی مد میں جو ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ان کے مثبت نتائج عوام پر جلد رونماں شروع ہوجائیں گے سپیکر نے کہا کہ گدون میں پینے کے پانی کے لئے ایک ڈیم کی تعمیر کے لئے آئندہ اے ڈی پی میں فنڈز مختص کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نہ ٹھیکیدار ہیں اور نہ کمیشن مافیا کو اپنے قریب بٹکنے دیں گے سپیکر نے بتانگ دخل اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ضلع عوام کی آنکھیں اور شملہ اونچا رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاو نگا اپنے عوام کی عزت پر کبھی بھی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔