پشاور،صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں،عنایت اللہ خان

اتوار 23 فروری 2014 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور ہو سکیں اور لوگوں کو ترقی و خوشحالی کے ثمرات میسر آ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ترقی و خوشحالی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے جس پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدام اٹھا رہی ہے جس کے تحت عوام کو درپیش مسائل و مشکلات مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں پر پورا اترے گا۔وزیر بلدیات نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کی ضرور لاج رکھی جائے گی اور اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے مگر عوام کو بھی چاہئے کہ وہ آپس میں باہمی اتحاد و اتفاق کا فضا پیداکریں اور ترقیاتی عمل میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :