وانا میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں شہید فوجی کو اعزاز کے مطابق شہدادپور میں سپردخاک کردیا گیا

اتوار 23 فروری 2014 20:34

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) شہدادپور کے رہا ئشی وانا میں آرمی میڈیکل کور میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے فوجی کو وانا میں مسلح عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے شہیدکر دیا ، اس کی میت کو گاؤں میں لا کر فوجی اعزاز کے مطابق سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گاؤں سومر خان کلہوڑو کے رہا ئشی وانا میں آرمی میڈیکل کور میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے فوجی 25 ۔ سالہ ایک بیٹے کے باپ محراب کلہوڑو ولد کھنڈو کلہوڑو کو وانا میں مسلح عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے شہیدکر دیا ۔ اس کی میت کو گاؤں سومر خان کلہوڑو میں لا کر فوجی اعزاز کے مطابق سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :