باکسنگ کے سابق عالمی چمپئن محمد علی کے گلوز8لاکھ ڈالر میں نیلام، نیلامی کرنے والے ادارے ہریٹیج آکشنز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی، خریدارکی شناخت نہیں بتائی گئی

اتوار 23 فروری 2014 20:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) باکسنگ کے سابق عالمی چمپئن محمد علی کے گلوز8لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئے،،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قیمت نیلامی کرنے والے ادارے ہریٹیج آکشنز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی اور انہیں خریدنے والے کی شناخت نہیں بتائی گئی ، نیلام کیے جانے والے گلوزپہن کر انہوں نے اپنا پہلا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا ،تقریباً پچاس برس قبل ہونے والے اس باکسنگ مقابلے میں محمد علی نے اس وقت کے ہیوی ویٹ چمپئن سونی لِسٹن کو شکست دی تھی،امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی نے، جو اس وقت کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے، اس میچ کے بعد عالمی شہرت حاصل کی تھی،محمد علی کو 1967 میں ویتنام جنگ کے لیے فوجی سروس میں شرکت سے انکار پر ان کے باکسنگ ٹائٹل سے محروم کر دیا گیا اور ان پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی،امریکہ کی سپریم کورٹ نے 1971 میں ان کو بے قصور قرار دیا جس کے بعد انہوں نے مزید دو مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا۔

متعلقہ عنوان :