اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پاکستان سے رابطے میں ہیں،ایرانی وزیرخارجہ، ایران ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ضرورت کے مطابق یورینیم کی افزدوگی جاری رکھیں گے،انٹرویو

اتوار 23 فروری 2014 20:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ پاکستانی سرحد پر اغواء ہونے والے ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ہرقدم اٹھائیں گے،جوہری پروگرام پرامن ہے اوراس کے تمام ثبوت عالمی جوہری معائنہ کاروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں،اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے،ایران ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا،غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں ایرانی وزیرخارجہ جواد محمد ظریف نے کہاکہ پاکستان اورایران کے بارڈرحکام کے درمیان روزانہ کی سطح پر ملاقاتیں جاری ہیں اوراپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ان کا کہنا تھاکہ اس وقت دنیا کے 45 سے زائد ممالک اپنی ضروریات سے متعلق نہ صرف جوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے اس پروگرام کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق ہے اورہم اپنی ضرورت کے مطابق یورینئیم کی افزدوگی جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہاکہ ایران ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :