ایشیا ء کپ میں احمد شہزاد، شرجیل خان،صہیب مقصود،انورعلی اوربلاول بھٹی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں‘ مصباح الحق،بنگلادیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا کیونکہ یہاں کے شائقین پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں‘ کپتان گرین شرٹس

اتوار 23 فروری 2014 20:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں ایشیا ء کپ میں احمد شہزاد، شرجیل خان،صہیب مقصود،انورعلی اوربلاول بھٹی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرین شرٹس مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا کیونکہ یہاں کے شائقین پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کو ہوم گرانڈ پرآسان حریف نہیں لیا جاسکتا کیونکہ اس نے گزشتہ ایشیا ء کپ میں حیران کن کارکردگی دکھائی تھی، ایشیا ء کپ میں شریک تمام ٹیمیں یکساں ہیں ان میں سے کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں کہا جاسکتا۔قومی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ چند ماہ کے دوران جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا، ایشیا ء کپ کے دفاع کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں اور اب صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ء کپ میں انہیں احمد شہزاد، شرجیل خان، صہیب مقصود، انورعلی اور بلاول بھٹی سے امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :