سپیکر قومی اسمبلی کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات،امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بحث

اتوار 23 فروری 2014 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اتوار کے روز نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی خیبر پختونخوا کے گورنر انجنیئر شوکت اللہ کے ساتھ اپنی ملا قات میں انہوں نے قومی و عوامی مفاد کے حامل مختلف امور پر تبادلہ خیا لات کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس مو قع پر اپنی گفتگو میں صوبے اور فاٹا میں صورتحال پر روشنی ڈالتے ہو ئے خا ص طور پر حکومت کی جانب سے عوام کی سماجی و معاشی ترقی و فلاح کے لئے جاری اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یقینا عوام کوبہتر زندگی بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا یا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس امر سے اتفاق کیا کہ بلا شبہ امن و امان کی بنا پر پیدا ہو نیوالے مسائل کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :