پنجاب میں گرتی ساکھ بچانے اور بانی کارکنان کے اطمینان کیلئے پی پی کی صوبائی قیادت کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ،صوبائی صدارت منظور وٹو سے لے کر جہانگیر بد ر یا اعتزاز احسن کو سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ‘ ذرائع

اتوار 23 فروری 2014 16:01

پنجاب میں گرتی ساکھ بچانے اور بانی کارکنان کے اطمینان کیلئے پی پی کی ..

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پیپلز پارٹی کی پنجاب میں گرتی ہوئی ساکھ بچانے اور پیپلز پارٹی کے بانی کارکنان کے اطمینان کیلئے اعلیٰ قیادت نے پارٹی کی صوبائی صدارت منظور وٹو سے لے کر جہانگیر بد ر یا اعتزاز احسن کو سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو اورفریال تالپور کو پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول اوکاڑہ اورلاہور سے پارٹی کارکنان کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج اور کشمکش کے حوالہ سے خبریں موصول ہو رہیں تھیں جبکہ عابدہ حسین کی جانب سے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبریں آنے کے بعد منظور وٹو کی جگہ کسی غیر متنازعہ شخصیت کو پارٹی کی صوبائی قیادت سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق منظور وٹو کو تبدیل کیے جانے کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے دوران کیا جا سکتا ہے جبکہ اس اہم منصب کے لیے جہانگیر بدر اور اعتزاز احسن کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :