کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد

اتوار 23 فروری 2014 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 25 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم نتظیم کے کارندوں کے خلاف رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے اور پچیس ملزمان کو گرفتار کر اسلحہ بر آمد کیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے افراد شامل ہیں۔ ٹارگٹڈ آپریشن گریکس کالونی، بھٹائی آباد، قائد آباد، بلال کالونی، میانوالی کالونی، قلندریہ چوک، 13 ڈی گلشن اقبال، بلوچ گوٹھ، ماڈل کالونی اور مہران ٹاؤن میں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :