پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے، منور حسن

اتوار 23 فروری 2014 13:51

پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے، منور حسن

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) امیرجماعت اسلامی منورحسن نیتجویز دی ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے اور ملاعمرکے پاس اپنا وفد بھیجے،پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں،آپریشن سے لاکھوں لوگ بے گھرہوجائیں گے،فوجی آپریشن کے باعث پاکستان کا ایک حصہ بنگلادیش بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات سے متعلق وزیراعظم خود آگے بڑھیں اور حکومتی اور طالبان کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔منور حسن نے کہا کہ حالات سازگار ہوئے توحکومت اورطالبان میں براہ راست مذاکرات ہوسکتے ہیں، محب وطن لوگوں کو مذاکرات کیلئے حالات سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔