جنداللہ تنظیم کی مولانا فضل الرحمن سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کو قائدین کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اتوار 23 فروری 2014 13:39

جنداللہ تنظیم کی مولانا فضل الرحمن سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کو قائدین ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت بائیں بازو کے جماعتوں کی قیادت کو حکومت طالبان مذاکرات میں ڈیڈلاک کا ذمہ دار قرار دیتے ہوے ان کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔ نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور بائیں بازو کے جماعتوں کے قائدین مغربی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

جس کی وجہ سے وہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور مجاہدین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہم نے ان جماعتوں کو نشانہ بنایا اور ایک بار پھر انہیں نشانہ بنانے کے لیے ہم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو طالبان کمانڈر ولی الرحمن کے درخواست پر معاف کیا تھا لیکن وہ مجاہدین کی دشمنی سے باز نہیں آئے۔ لہٰذا ہم مجبور ہوکر ان کو معاف نہیں کرسکتے ۔ان جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بنانے کے لیے ہم نے اپنے ماہر نشانہ باز روانہ کردیئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر خودکش حملے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :