افغانستان،طالبان کا آرمی چیک پوائنٹ پر حملہ،20فوجی ہلاک ،سات اغواء کرلیے ،مغویوں کی رہائی کیلئے افغان فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ،واقعہ پاکستان سے ملحقہ صوبے کنٹرمیں پیش آیا،صوبائی پولیس سربراہ

اتوار 23 فروری 2014 13:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) افغان طالبان نے پاکستان سے ملحقہ کنڑ صوبے میں واقع ایک آرمی چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے بیس فوجیوں کو ہلاک جبکہ سات کو اغوا کر لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ شجاع الملک جلالہ نے بتایا کہ ضلع غازی آباد میں یہ کارروائی اتوارکو صبح سویرے کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے افغان فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے،انہوں نے بتایاکہ ا فغان طالبان نے پاکستان سے ملحقہ کنڑ صوبے میں واقع ایک آرمی چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے بیس فوجیوں کو ہلاک جبکہ سات کو اغوا کیا۔