کراچی ‘سیکورٹی کلیئرنس نہ ملی، 5 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ایک دن کیلئے موخرکردی گئی،شہر کی19یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائدکرکے انسدادپولیومہم کا آغاز کیا گیا

اتوار 23 فروری 2014 12:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) سندھ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس نہ دیئے جانے کے باعث کراچی کی 5 حساس یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کی مہم ایک دن کے لیے موخرکردی گئی ہے ،شہر کی19یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائدکرکے انسدادپولیومہم کا آغاز کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوکراچی میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

گڈاپ کی یوسی 4 گجورو، یوسی 5 سونگل اور یوسی 8 منگھوپیر میں سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔ گلشن اقبال یوسی 10 پہلوان گوٹھ، گلشن اقبال یو سی11 میٹرول، گلشن اقبال یوسی 12 گلزار ہجری، گلشن اقبال یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ یوسی 1 گلشن غازی، بلدیہ ٹاون یو سی 2 اتحاد ٹاون، بلدیہ ٹاون یوسی 3 اسلام نگر، بلدیہ ٹاون یو سی 4 نال آبادی،۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاون یوسی 1 مومن آباد، اورنگی ٹاون یو سی 13بلوچ گوٹھ ، اورنگی ٹاون یوسی 2 ہریانہ کالونی، سائٹ ٹاون یوسی 7 بنارس کالونی، سائٹ ٹاون یوسی 8 قصبہ کالونی، سائٹ ٹاون یوسی 9 اسلامیہ کالونی، صدریوسی 9 سول لائن اور گلبرگ یوسی 8 شفیق محل شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خمیسانی کے مطابق بن قاسم کی تین اور لانڈھی کی 2 یوسیز میں سیکورٹی نہ ملنے کے باعث انسداد پولیومہم ایک دن کے لیئے ملتوی کردی گئی ہے، جبکہ 19 یونین کانسلوں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں 5سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے گئے۔اس موقع پر متعلقہ یونین کونسلوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ علاقے کی مکمل طور پرناکہ بندی کی گئی تھی اور موٹرسائیکل چلانے پربھی پابندی عائد تھی۔

متعلقہ عنوان :