افغان صدر حامد کرزئی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،پاکستان ا ور افغانستان کا افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے ، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے اور دو طرفہ برادرانہ روابط کو فروغ دینے پر اتفاق ،اسحاق ڈار کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے کابل کے دورے پر ہے،افغان صدر کو وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، وزیر خزانہ دو طرفہ معاونت پروگرام کے تحت تعمیر شدہ منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے

ہفتہ 22 فروری 2014 23:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) پاکستان ا ور افغانستان نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنیمشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے اور دو طرفہ برادرانہ روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ۔ اسحاق ڈار نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کر رہے ہیں افغان صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس پر صدر کرزئی نے ویسے ہی جذبات کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں افغان وزیر خزانہ قومی سلامتی مشیر اور خارجہ امور بارے صدارتی مشیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاونت کابل میں پاکستانی سفیر محمد صادق نے کی صدر حامد کرزئی اور اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ دو طرفہ روابط فروغ دینے پر اتفاق کیا وزیر خزانہ نے افغان صدر کو مشترکہ اقتصادی کونسل کے ایجنڈے اور افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کی کوششوں کو بارے میں آگاہ کیا۔

صدر کرزئی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو یقین دلایا کہ افغانستان دو طرفہ اقتصادی شعبوں میں تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کریگا ۔ صدر حامد کرزئی نے افغان عوام کے پر امن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئیافغانستان میں مفاہمتی عمل کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستانی حمایت کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔ صدر کرزئی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجوں اور مشترکہ دشمنوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ اقتصادی مشن کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کی جانب سے دو طرفہ معاونت پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے جن میں حال ہی میں کابل میں تعمیر شدہ رحمان بابا سکول و ہاسٹل قابل ذکر ہیں جہاں 15 سو طلبہ قیام کر سکیں گے۔

وہ اس کے علاوہ طورخم جلال آباد ایڈیشنل کیرج وے جلال آباد میں نشتر کڈنی سینٹر اور مزار شریف کی بلخ یونیورسٹی میں لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کا بھی دورہ کرینگے۔ اسحاق ڈار ننگار اور مزار شریف صوبوں کے دورے کے دوران ان صوبوں کے گورنروں سے بھی ملاقات کرینگے۔