افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افرادہلاک،نیٹوکے فضائی حملے ،آپریشن میں نوطالبان مارے گئے،14گرفتار،قندھار،غزنی کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز کا آپریشن، دھماکے میں استعمال ہونے والی 32گاڑیاں،دھماکہ خیز مواد ،اسلحہ وبارودبھی قبضے میں لے لیاگیا،سرچ آپریشن جاری رہیگا،مقصدملک کو شدت پسندوں سے صاف کرنا ہے ،حکام کابیان

ہفتہ 22 فروری 2014 22:28

قندھار/کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افرادہلاک اورزخمی ہوگئے ،ادھر نیٹوکے فضائی حملے اورافغان فورسز کے آپریشن میں نو طالبان ہلاک اور14گرفتارکرلیے گئے ،آپریشن کے دوران بم دھماکے میں استعمال ہونے والی 32گاڑیاں،دھماکہ خیز مواد ،اسلحہ وبارودبھی قبضے میں لے لیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے گورنر نے ایک بیان میں بتایاکہ ہفتہ کو ضلع ماروف میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے شدت پسندوں نے سڑک کنارے ایک بم نصب کررکھاتھا جس کی زد میں آکر ٹریکٹرپر جانے والاایک کسان اوردیگر چارافرادہلاک ہوگئے،بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے ،ادھر افغان سیکورٹی فورسز نے پنچوہ ،زہرا اورمائی ونڈ اضلاع میں آپریشن کے دوران بارودی دھماکے میں استعمال ہونے والی 32گاڑیوں اورشرپسندوں کو گرفتارکرلیاگیا،ادھر افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایاکہ بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لیکر تمام اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیاگیا،بیان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی صوبہ فریاب سے برآمد کی گئی،دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ چند طالبان نے خودکودھماکہ خیز مواد سے اڑالیا،بیان میں کہاگیاکہ واقعہ ہفتہ کو ضلع سہاولی کوٹ میں پیش آیا جہاں یہ طالبان جنگجواپنے گھر میں جمع تھے جس کے بعد فورسز نے ایک آپریشن کرکے سہاولی کوٹ سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا،قبل ازیں مقامی حکام نے بتایاکہ صوبہ غزنی میں نیٹو کی فضائی بمباری سے دوطالبان ہلاک ہوگئے،فضائی بمباری ضلع آندارامیں کی گئی،حملے میں واسق اللہ اورملا بشیر مارے گئے،حکام کے مطابق حملے میں کوئی سویلین شہری بھی ہلاک نہیں ہوا،صوبہ غزنی ہی میں ہفتہ کی صبح ایک الگ آپریشن میں پانچ دیگر طالبان بھی مارے گئے،نضیف اللہ سلطانی نے ایک بیان میں کہاکہ آپریشن کے دوران 14طالبان کو گرفتاربھی کیاگیا،آپریشن کا مقصد صوبے کو شدت پسندوں سے پاک کرنا ہے اس آپریشن بارے طالبان نے تاحال کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :