پشاور، مثالی معاشرے کی تشکیل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عنایت اللہ خان

ہفتہ 22 فروری 2014 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ایک مثالی معاشرے کی تشکیل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام لایا جا رہا ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کی نچلی سطح منتقلی سے وسائل براہ راست منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کے مسائل کو مد نظر رکھ کر وسائل کو استعمال میں لائیں گے تاکہ یہ علاقے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔عنایت اللہ خان نے لوگوں سے کہا کہ وہ صوبے سے بد امنی اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔انہوں نے ضلعی حکام اور عوام پر زور دیا کہ وہ گرین خیبر پختونخوا مہم کو کامیاب بنا کرزیادہ سے زیادہ پودوں کی کاشت کریں تاکہ موجودہ حکومت کا صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کا ہدف پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :