کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں2افراد جاں بحق،3زخمی

ہفتہ 22 فروری 2014 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آبا د سخی حسن 14/Bمیں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ عارف ولد محمد یونس کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کو گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقتول شادمان نمبر 1پلاٹ نمبر R-690کا رہائشی تھا ۔سائٹ بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی گلشن معمار ہندو گوٹھ جمالی محلہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 21سالہ عرفان ولد ولد بلاول علی بلوچ ہلاک ہوگیا ۔مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپردکردیا گیا ۔کورنگی ، لانڈھی اور اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ثاقب ،فیاض اور عامر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :