لاہور، جنا ح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضوں پر تجربے کرنا شروع کر دئیے ،پاکپتن سے تعلق رکھنے والے مریض کی ٹا نگ کے نوآپریشن کر ڈالے ،غلط آپریشن سے مبینہ طور پر مریض کی ٹانگ چھوٹی ہو گئی

ہفتہ 22 فروری 2014 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) جنا ح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضوں پر تجربے کرنے شروع کر دئیے ،پاکپتن سے تعلق رکھنے والے مریض کی ٹا نگ کے نوآپریشن کر ڈالے اور غلط آپریشن سے مبینہ طور پر مریض کی ٹانگ چھوٹی ہو گئی ۔پاکپتن کے رہائشی ذوالفقار نامی مریض نے بتایا کہ ایک حادثے میں اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جسکے بعد اسے جناح ہسپتال لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ تین ماہ کے عرصے میں اسکی ٹانگ کے 9آپریشن کیے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی آفاقہ نہیں ہوا ۔ مریض نے الزام لگایا کہ آرتھو پیڈک وارڈ II کے ڈاکٹروں کے غلط آپریشن کی وجہ سے اسکی ایک ٹانگ میں فرق آ گیا ہے جو دوسری ٹانگ سے چھوٹی ہو گئی ہے لیکن کوئی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیا رنہیں ۔ ذوالفقار نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں لیکن مجھے ڈسچارج کر کے چند دنوں بعد دوبارہ آنے کا کہہ دیا جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری صحت سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :