دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے،حمزہ شہباز

ہفتہ 22 فروری 2014 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، قوم کو امن کا تحفہ دیناچاہتے ہیں ، مذکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، جوبات نہیں کرنا چاہتے ان سے دوسری طرح نمٹیں گے، فوج دفاع کا مکمل حق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ہلال احمر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جو لوگ امن چاہتے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے ،ہم سب کی دعا اورخواہش ہے کہ قوم سکھ کا سانس لے، دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ قوم کو امن کا تحفہ دینا چاہتے ہیں،مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سب کی دعا اورخواہش ہے کہ قوم سکھ کا سانس لے۔ حمزہ شہبا نے کہا کہ ہم شہدا کی ماوٴں ، بہنوں کا درد محسوس کریں گے تو پتہ چلے گا کہ ان پر کیا گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ،جوبات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کریں گے ، جو نہیں کرنا چاہتے ان سے دوسری طرح نمٹیں گے ، انکا کہناتھاکہ فوج کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :