کراچی، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے تجاوزات سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ،نشاط ضیاء قادری

ہفتہ 22 فروری 2014 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا مختلف شاہراہوں سے سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد ورفت کے حوالے سے شکایات پر محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں سے درجنوں ٹھیلے ،پتھارے اور کیبنز کے ساتھ غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے اور چورنگیوں اور چوراہوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے تجاوزات سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے تجاوزات علاقائی ترقی صفائی وستھرائی سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہے رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور مستقل بنیادوں پر شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کی شاہراہوں اوراور سرکاری اراضی پر تجاوزات قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا متعلقہ محکمے شاہراہوں ،گلیوں اور برساتی نالوں سمیت تمام سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کا بلاتفریق خاتمہ یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کی بلدیاتی قیادت عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی پر یقین رکھتی اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے تجاوزات سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو مثالی ضلع بنا یا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :