حق پرست عوامی نمائندے عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں ،رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ

ہفتہ 22 فروری 2014 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاھد نے بلدیہ ٹاؤن میں چھیپا ایمبولینس اور چھیپا دستر خوان کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان چھیپا ایک اچھے اور نیک انسان ہیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ہم کو بھی چاہئے کہانسانیت کی خدمت کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ اور غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہیانہوں نے مزید کہا کہ ہم حق پرست عوامی نمائندے عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں قائد تحریک کا فلسفہ یہ ہے کہ انسائنت کی خدمت کی جائے اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔

بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب و زبان خدمت پر یقین رکھتے ہیں نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانے میں شب وروزکوشاں ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں ہر ایک کو اپنا اپناکردارادا کرنا ہوگا۔ہم اپنے مقاصد میں جب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہم منظم ہوکر کام کریں۔اپنے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے سے ہی ہمیں کامیابی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :