ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کل آرٹس کونسل میں ہوگی

ہفتہ 22 فروری 2014 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) منھاج القرآن یوتھ لیگ کراچی ڈویژن کے سیکریٹر ی اطلاعات عرفان بھٹی کے مطابق پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرالقادری 63ویں سالگرہ کے دن کی مناسبت سے قائدڈے کی تقریب شایان شان طریقے سے طریقے سے منعقد کی جائے گی،منھاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمامآج(اتوار)بوقت سہ پہردوبجے،بمقام آرٹ کونسل آڈیوٹوریم کراچی میں بعنوان سفیرامن سیمینار منعقد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹرطاہر القادری کی خدمات پر ان کوخراج تحسین پیش کیا جائے گااور ان کی اتحادامت اورپاکستانی قوم کیلئے بل عموم اورامت مسلمہ کیلئے بل خصوص کی جانے والی خدمات کواجاگرکیاجائے گا۔جس میں دیگرسیاسی او رسماجی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کررہے ہیں ۔