کراچی ،رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 26ملزمان گرفتار ،اسلحہ و دستی بم برآمد

ہفتہ 22 فروری 2014 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء ) رینجرز کا منگھوپیر ، ماڑی پور گریکس ،مدینہ کالونی، پاک کالونی میں سرچ آپریشن کالعدم کے کارندوں اور گینگ وار ملزمان سمیت 26ملزمان گرفتار اسلحہ و دستی بم بر آمد ، واقعات کے مطابق ہفتہ کی صبح رینجرزکی بھاری نفری نے ماڑی پور گریکس مدینہ کالونی، پاک کالونی، ریکسر لائن میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن میں خواتین اہلکار سمیت 5سو جوانوں نے حصہ لیا آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارکنان اور لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ کے کارندوں سمیت 16ملزمان کو حراست میں لیا اور تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی بر آمد ہو ئے ہیں جبکہ ایس پی اورنگی ٹاوٴن ملک احسان نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منگھوپیر ، سلطان آباد ، بلوچ پاڑہ،مزار کے اطراف میں آپریشن کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ، 10ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ ایس پی ملک احسان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 2کارکنان بھی شامل ہیں ۔ دیگر ملزمان میں اسٹریٹ کرمینل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :