نیئربخاری، صابر بلو چ ، ظفر الحق ، اعتزاز احسن کا سینئر صحافی و سابق سینیٹر فصیح اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 22 فروری 2014 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) قائمقام صدر سید نیئر حسین بخاری وقائمقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے معروف صحافی اور سابق سینیٹر سید فصیح اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت اور قانون سازی کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔قائمقام صدر اورقائمقام چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

سینیٹ میں قا ئد ایوان راجہ محمد ظفر الحق ،قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن ، سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی سید فصیح اقبال کی خدمات کو سراہا اور اُن کی وفات کو سیاسی ، سماجی و صحافتی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سینٹ نے مرحوم کے خاندان کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ فصیح اقبال نے ہمیشہ اپنے صوبے کے عوام اور ملک کی بھلائی کی خاطر جدو جہد کی اور اپنی پارلیمانی خدمات کے دوران کئی موقعوں پر ایسے اقدامات کئے جن کی وجہ سے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :