دہشتگردی کیخلاف اب وقت گھروں میں بیٹھے رہنے کا نہیں، خالد مقبول

ہفتہ 22 فروری 2014 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما داکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپیل کی ہے کہ کل شاہ راہ قائدین پر یکجہتی ریلی میں لوگ بھر پور انداز میں شرکت کریں ،عامر خان ،نسرین جلیل ،عادل صدیقی اور دیگر اہم مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادروں سے اظہاریکجہتی کیلئے کل ریلی نکالیں گے،اب وقت گھروں میں بیٹھے رہنے کا نہیں بلکہ باہر آنے کا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ80 کی دہائی میں پاکستان میں جنونیت کوپروان چڑھایا گیا جو آج تناوردرخت ہے، اس جنونیت سے ہم سب کو خطرات لاحق ہیں،جبکہ دہشتگردی میں 7ہزار افواج پاکستان کے افسران اور جوان شہید ہوئے،امید ہے کل کراچی کے عوام دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :