سوئی سدرن نے کے الیکٹرک کوگیس کی سپلائی کم کردی،شہر میں لوڈ شیڈنگ میں مزید ڈیڑھ گھنٹے تک کا اضافہ کردیاگیا

ہفتہ 22 فروری 2014 15:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی کم کردی ہے۔شہر میں لوڈ شیڈنگ میں مزید ڈیڑھ گھنٹے تک کا اضافہ کردیاگیا۔کے الیکٹرک کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی معاہدے کے خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی سپلائی ایک سو تیس سے کم کرکے اسی ملین معکب فٹ یومیہ رہ گئی ہے۔گیس فراہمی میں کمی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی کے باعث کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کردیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ ، ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں تین بار مزید آدھے گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔اب شہر کے مختلف علاقوں میں ساڑے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بجائے چھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ ادھرزرائع سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز میں تنکینکی خرابی کے باعث ساٹھ ملین معکب فٹ گیس کمی کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ فرٹیلائز سیکٹر کو معطل ہونے والی پینتالیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی بحال ہوگئی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی ہے۔