شاہدرہ کے نواحی گاؤں میں چاربھارتی شیروں کی آمد کی خبر افواہ نکلی

ہفتہ 22 فروری 2014 15:42

لاہور /شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) شاہدرہ کے نواحی علاقہ چک 42میں چاربھارتی شیروں کی آمد افواہ نکلی ،دیہاتیوں کیاطلاع پر شیخوپورہ سے آنے والی محکمہ وائلڈ لائف کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے ڈسٹرکٹ آفیسر اور دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز نواحی علاقے چک 42میں کھیتوں میں کام کرنے والے دیہاتیوں نے مبینہ طور پر بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہونے والے چار شیروں کی آمد بارے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی ۔

جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم ڈسٹرکٹ آفیسر امجد فاروق کی قیادت میں چک 42کے لئے روانہ ہوئی لیکن گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ڈسٹرکٹ آفیسر اور دیگر اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے مطابق ہم گزشتہ نو روز سے علاقے کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں لیکن اب تکی اطلاعات صرف افواہیں ہی ثابت ہوئی ہیں۔