لوگوکاپی کرنے پرسپرمین نے سندھ فیسٹیول انتظامیہ کو کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2کروڑ ڈالر ہرجانے کا نوٹس

ہفتہ 22 فروری 2014 15:39

لوگوکاپی کرنے پرسپرمین نے سندھ فیسٹیول انتظامیہ کو کاپی رائٹس ایکٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) لوگوکاپی کرنے پرسپرمین نے سندھ فیسٹیول انتظامیہ کو کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے تاہم سندھ فیسٹیول کے نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر بنائے گئے اکاؤنٹ سے کہاگیا ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں ملاہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس جاری ہونے کے بعد سندھ فیسٹیول انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سندھ فیسٹیول کا لوگو بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپرمین کی کمپنی” ڈی سی کامک“ نے سندھ فیسٹیول انتظامیہ کوہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لوگو کی نقل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے، اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے ۔دوسری طرف سندھ فیسٹیول کے ٹویٹ اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں نوٹس کے حوالے سے تردید کی گئی ہے۔ پیغام میں کہاگیاہے کہ کسی بھی قسم کوئی نوٹس نہیں ملاہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ سندھ فیسٹیول کے فیس بک پیج پر لوگو کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :