موجودہ حکمرانوں نے 10 ماہ میں پسے ہوئے طبقے کا استحصال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا‘ قاضی احمد سعید

ہفتہ 22 فروری 2014 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی ملازمین اور نچلے طبقے کو ریلیف ملتا ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے 10 ماہ میں پسے ہوئے طبقے کا استحصال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران سرمایہ دار کو مزید نواز رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو چاہئے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے کیونکہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، محاز آرائی سے ملک مزید پیچھے چلا جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک و قوم کے لئے سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے حکومت ملک کو دہشت گردی، بجلی بحران، بیروزگاری اور امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔