موجودہ حکمران اداروں کی نجکاری کر کے بے روزگاری میں مزید اضافہ کر رہے ہیں‘ میاں منیراحمد ہانس

ہفتہ 22 فروری 2014 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلف(مڈل ایسٹ) کے صدر میاں منیراحمد ہانس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق دورِ حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 95 فیصد اضافہ کر کے مزدور دوستی کا ثبوت دیا ہے جبکہ موجودہ حکمران اداروں کی نجکاری کر کے بے روزگاری میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، موجودہ دورِ حکومت میں غریب طبقے کا استحصال ہو رہا ہے جبکہ سرمایہ دار کو نوازا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کر رکھا ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مشن اور تحریک کا نام ہے جبکہ کارکن اس تحریک اور مشن کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :