مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی نہیں دے رہی، شوکت یوسفزئی

ہفتہ 22 فروری 2014 14:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی نہیں دے رہی۔ آئین کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات کے حق میں ہیں۔ ایم پی اے فضل الٰہی کے حجرے میں صحت کا انصاف مہم کے چوتھے مرحلے کے افتتاح کے بعد وزیر صحت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سنجیدگی نہیں نظر آ رہی ہم آئین کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کردار افسوسناک ہے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کمیٹی سے مفتی کفایت کا نام واپس کیوں لیا؟۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں پروفیسر ابراہیم خیبرپختونخوا جبکہ رستم شاہ مہمند پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ صحت کا انصاف مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں صحت کا انصاف مہم کامیابی سے جاری ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہم کیلئے اتوار کے بجائے ہفتے کا دن مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :