اکیڈیمی ایوارڈ ،فلسطینی فلم ’عمر‘ بہترین غیرملکی فلم کی کیٹیگری کیلئے منتخب ، اسرائیلی فلم ’بیت اللحم ‘آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی

ہفتہ 22 فروری 2014 13:36

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) اکیڈیمی ایوارڈ کے ضمن میں فلسطینی فلم ’عمر‘ بہترین غیرملکی فلم کی کیٹیگری کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فلم بیت اللحم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، عمر ایک ایسی لو سٹوری ہے جس میں اسرائیل، فلسطین کشیدگی کا رنگ نمایاں ہے، فلم کا ہیرو نوجوان بیکر عمر خوبصورت لڑکی نادیہ کے عشق میں گرفتار اسرائیل کے اس علاقے میں پہنچ جاتا ہے جہاں نادیہ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

محبت کی یہ کہانی اس وقت ڈرامائی موڑ لیتی ہے جب عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیتا ہے اور خود گرفتار ہو جاتا ہے۔ہانی کی 2005 میں بننے والی فلم ’پیراڈائز ناو‘ وہ پہلی فلسطینی فلم تھی جسے آسکرکیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ بہت سے فلمی ناقدین کی اس تنقید پر کہ ’عمر‘ میں اسرائیل کے بارے میں جانبداری سے کام لیا گیا ہے۔ ہانی ابو اسد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کسی بھی ملک کا پروپیگنڈا فلم میکر نہیں مجھے جانبدار اس حوالے سے کہا جاسکتا ہے کہ میں اپنے لوگوں اور تمام دوسرے لوگوں کوآزاد اور برابری کی بنیاد پردیکھنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :