واشنگٹن ،اداکارہ وینا ملک کی مہندی کی تقریب ،نئے نویلے جوڑے کو شادی کی شایان شان دعوت پرتعیش کشتی پر دی جائیگی

ہفتہ 22 فروری 2014 13:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) واشنگٹن میں اداکارہ وینا ملک کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی،نئے نویلے جوڑے کو شادی کی شایان شان دعوت واشنگٹن میں پرتعیش کشتی پر دی جائیگی۔واشنگٹن میں وینا ملک اور ان کے شوہراسد خان خٹک کی مہندی کی تقریب میں قریبی رشتے دار شریک ہیں۔

(جاری ہے)

دلہن وینا ملک نے مہندی کی مناسبت سے سرخ لباس پرپیلا دوپٹہ اوڑھاجبکہ دولہا اسد خان نے سرمئی لباس زیب تن کیا۔نئے نویلے جوڑے کیلئے اسد خان کے بھائی کی جانب سے شادی کی شایان شان دعوت آج واشنگٹن میں پرتعیش کشتی پر دی جائیگی جس میں سمندر کی سیر کیساتھ ساتھ لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :