ایکشن سے بھرپور نئی ہالی ووڈ کرائم فلم ”ان دی بلڈ “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2014 13:35

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) ایکشن سے بھرپور نئی ہالی ووڈ کرائم فلم ”ان دی بلڈ “کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جس کا شوہر چھٹیوں کے دوران کہیں لاپتہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے لاپتہ شوہر کی تلاش میں مصروف خاتون کو درپیش مشکلات کا احاطہ کرتی اس فلم میں مرکزی کردار جینا کرانو نے نبھایا ہے جن کے علاوہ کیم گرانیڈیٹ، دینی ٹریجوا ور لوئس گزمین اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ سنسنی خیز اور ڈرامے سے بھرپور اس کرائم ایکشن فلم کو 4اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :