فوجی کارروائی کے باوجود طالبان مذاکرات کے لئےتیار ہیں، پروفیسر ابراہیم
ہفتہ 22 فروری 2014 12:58
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات طالبان شوری کے رکن اعظم طارق نے ان سے رابطہ کیا اور مذاکرات ک حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، طالبان کا کہنا ہے اگر حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کے خلاف کارروائی بند کرے اور جنگ بندی کرے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم طالبان نہیں صرف طالبان کمیٹی کے ممبر ہیں، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، فوجی آپریشن کے بعد بھی بات مذاکرات پر ہی آئے گی۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کراچی اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر پے درپے حملوں کے بعد حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.