کوئی خاتون یا بچہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں نہیں ہے،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 فروری 2014 12:58

کوئی خاتون یا بچہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں نہیں ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہونے کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، پاک فوج اس قسم کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ان کی خواتین اور بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :