کراچی، ریکسر کالونی اور کیماڑی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

ہفتہ 22 فروری 2014 12:17

کراچی، ریکسر کالونی اور کیماڑی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) کراچی کے علاقے ریکسر کالونی اور کیماڑی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق ریکسر کالونی اور کیماڑی کے علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے ، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :