پنجاب یوتھ فیسٹیول ، پاکستان انڈیا گیمز کی تیاریوں کا میلہ سج گیا ، ہاکی سٹیڈیم میں ریہرسل ،کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین سے بھرپور داد وصول کی، بھارت سے مقابلے کیلئے کھلاڑی پرجوش،یوتھ فیسٹیول سے پاکستان کی دنیا میں نیک نامی اور نوجوانوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا ‘ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور
جمعہ 21 فروری 2014 20:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں پاکستان انڈیا گیمز کی تیاریوں کا میلہ لاہور میں سج گیا۔زندہ دلان لاہور بھارتی کھلاڑیوں کو ”جی آیاں نوں“ کہنے کے لئے جہاں پیش پیش ہیں وہاں کھلاڑیوں کی تیاریاں بھی زور وشور سے جاری ہیں۔ کھیلوں کے روایتی حریف کے ساتھ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کی ڈریس ریہرسیل ہوئی جس میں 500 سے زائدکھلاڑیوں ، آفیشلزاور رضاکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے بھر پور داد وصول کی۔ خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جوش وخروش دیکھ کر میں وثوق سے کہتا ہوں کہ 100عالمی ریکارڈز بنانے کا جو خواب ہم نے دیکھا ہے وہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.