اینٹی کرپشن نے رشوت کے الزام میں لاہور بورڈ کے اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا ،مبینہ ڈی ایم جی افسر اینٹی کرپشن تھانے پہنچ گیا ،رہائی کیلئے دباؤ ڈالتا رہا

جمعہ 21 فروری 2014 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت کے الزام میں لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں بطور اسسٹنٹ فرائض سر انجام دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ، مبینہ ڈی ایم جی افسر آصف بنگش رہائی کیلئے اینٹی کرپشن تھانے پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دینے والے ایاز خان نے محمد فاروق نامی شخص سے گورنر کے کوٹہ میں میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کے عوض 7لاکھ روپے وصول کئے ۔

داخلہ نہ ہونے فاروق نے تھانہ اینٹی کرپشن میں درخواست دی جس نے گزشتہ روز بورڈ میں چھاپہ ما کر ایاز خان کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن تھانے منتقل کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ بورڈ ملازم کی گرفتاری ہوتے ہی سبز نمبر پلیٹ کی گاڑی میں ایک شخص اینٹی کرپشن تھانے پہنچ گیا اور خود کو مبینہ ڈی ایم جی افسر قرار دیتے ہوئے ایاز کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :