سُنی تحریک نے سکیورٹی فورسزپرحملوں کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کے طورپر منایا،مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں اور ایف سی اورشہیدہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی دعائیں،مذہبی و سیاسی قائدین پوائنٹ سکورنگ کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کیلئے حکومت اورپاک فوج کی حمایت کااعلان کریں ، عوام میں خوف وحراس پھیلانیوالے مذہبی وسیاسی رہنماؤں کیخلاف کاروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری کاتقریب سے خطاب

جمعہ 21 فروری 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) سر براہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر سکیورٹی فورسزپرحملوں کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کے طورپرمنایا گیا۔اس سلسلے میں جہلم،حافظ آباد ،سیالکوٹ،،منڈی بہاولدین، جھنگ، شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کے حق میں دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظورکی گئیں ۔

اس موقع پرشہیدہونیوالے ایف سی اورپولیس اہلکاروں کی بلندی ٴ درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیاجائے۔

(جاری ہے)

مذہبی و سیاسی قائدین پوائنٹ سکورنگ کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کیلئے حکومت اورپاک فوج کی حمایت کااعلان کریں۔

اگرمولاناسمیع الحق بااختیار ہیں توقاتلوں کوقانوں کے حوالے کیوں نہیں کرتے؟ ہرسانحے کے بعد نئے مطالبات کیوں سامنے لائے جاتے ہیں۔ طالبان کے حامی پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ یوم دعاطالبان کو بچانے کی بجائے طالبان سے نجات کیلئے منائی جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاہلسنت ترنول پرمنعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجازقادری نے کہا کہ طالبان کی محبت میں لوٹ پوٹ ہونیوالے سیاسی رہنما قوم کو جواب دیں کہ طالبان کے پاس ڈرون حملوں کی بندش کے باوجود بے گناہ انسانوں کے چیتھڑے اڑانے کا کیا جواز ہے؟ اسلام کا ان وحشی درندوں سے کوئی تعلق نہیں۔60ہزار پا کستانیوں کو شہید کرنیوالے باغیوں کے ساتھ کسی کو ہمدردی نہیں ہونی چاہیے۔سکیورٹی اہلکاروں کا خون اتنا سستا نہیں کہ دہشتگردوں کو اسے بہاتے رہنے کا موقع دیا جاتا رہے۔

عوام میں خوف وحراس پھیلانے والے نام نہاد مذہبی وسیاسی رہنماؤں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ اگر دہشتگردوں کیخلاف بروقت ایکشن نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزدہشتگردوں کیخلاف کی گئی ٹارگٹڈکاروائی ناکافی ہے ،حکومت کوفی الفور سوات طرز کے آپریشن کی منظوری دینی چا ہئے ۔سکیورٹی فورسز اور عوام الناس کی جانوں سے کھیلنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل نہ کی تو ملک خانہ جنگی کی بھٹی میں چلا جائیگا۔یوم احتجاج کے سلسلے میں مفتی غفران محمودسیالوی نے اسلام آباد،مفتی لیاقت علی رضوی نے راولپنڈی،صاحبزادہ محمداوٴد رضوی نے گوجرانوالہ، مفتی محمد عابد مبارک نے کراچی،انعام اللہ خان قادری نے پشاور،ڈاکٹر عمران مصطفی نے ملتان،سائیں محمد نور احمد قاسمی نے سکھر،سردار محمد علی جتک نے کوئٹہ،مو لانا مجاہد عبد الرسول خان نے لاہور، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ حنفی نے سرگودھا،عبد اللہ جان قادری نے نواب شاہ ،مولانا محمد علی نواز قاسمی نے لاڑکانہ ، محمد اویس قادر ی نے مظفر آبادمیں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :