مذاکراتی عمل کی کامیا بی کیلئے اپنی تجاویز سے حکومت کو آگا ہ کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمن، ہمیشہ نیک نیتی سے کا م کیا، ڈیر ہ اسماعیل خان میں سیوریج سسٹم کے منصو بے کو پلاننگ کمیشن کے حوالے کر دیا ہے، وفاقی حکومت کے ما ہر ین کی مشاورت جا ری ہے،انجمن تاجرا ن کے استقبا لیہ میں خطا ب

جمعہ 21 فروری 2014 20:24

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) جمعیت علما ئے اسلا م کے سر بر ا ہ اور قو می اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چےئر مین مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کی کامیا بی کیلئے جمعیت علما ئے اسلام نے اپنی تجاویز سے حکومت کو آگا ہ کر دیا ہے اور مستقبل میں بھی ہم ملک و قو م کے بہتر مفاد میں اخلاص پر مبنی تجاویز دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مر کز ی انجمن تاجرا ن کے استقبا لیہ میں خطا ب کے دورا ن کیا استقبا لیہ سے مر کز ی انجمن تاجرا ن کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی نا ئب صدر راجہ اختر علی ، جے یو آ ئی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اشفاق ایڈوکیٹ نے بھی خطا ب کیا مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ جے یو آ ئی نے اسمبلیو ں میں بیٹھ کر ہمیشہ اسمبلی سے خلاف اسلام قوانین کی منظور ی کی را ہ میں رکاوٹیں ڈالیں اور کسی بھی غیر اسلامی قوت کو اسمبلی کے ذریعے اپنی من ما نی کی اجا زت نہیں دی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستا ن کے حا لا ت پر جہا ں جمعیت علما ئے اسلام کا کر دار روز رو شن کی طر ح عیا ں ہے وہیں ڈیر ہ اسماعیل خان ٹا نک اور اس خطہ کی تر قی اور عوا م کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم نے ہمیشہ نیک نیتی سے کا م کیا انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں سیوریج سسٹم کے منصو بے کو پلاننگ کمشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اس پر وفاقی حکومت کے ما ہر ین کی مشاورت جا ری ہے جلد ہی ان ما ہر ین اور ڈیر ہ اسماعیل خان کی تاجر برا در ی کو بھی مشاورتی عمل میں شریک کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ اسی طر ح لفٹ کینا ل ، ٹا نک زا م ، چو دھوا ن زا م اور دیگر سما ل ڈیمز کی تعمیر کے منصو بے بھی پلاننگ کمشن میں پیش کئے جا چکے ہیں جبکہ ڈیر ہ اسماعیل خان اور ٹا نک کی پانچ پانچ یونین کونسلو ں میں توسیعی منصو بے کے تحت گیس کی فراہمی کی منظور ی حاصل کی جا چکی ہے انہوں نے کہا تاجر برا در ی کی جا نب سے شہر یو ں کے مسا ئل سے متعلق دےئے گئے سپاسنا مہ پر خا طر ہ خوا ہ مثبت پیش رفت کی یقین دہا نی کرا ئی قبل ازیں مر کز ی انجمن تاجرا ن کے صدر را جہ اختر علی نے ڈیر ہ اسماعیل خان میں گیس کی فراہمی اور ما ضی کے دیگر ترقیاتی کا مو ں کو مولانا فضل الرحما ن کی مر ہو ن منت قرار دیتے ہو ئے انہیں خرا ج تحسین پیش کیا انہوں نے ڈیر ہ ٹا نک روڈ کی بندش ، دریا ئے سند ھ کے کنا رے روڈ کی بند ش کو زیا دتی قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کی اپیل کی انہوں نے ڈیر ہ اسماعیل خان کی مقامی انتظا میہ کی جا نب سے شہر یو ں کے مسا ئل کے حل میں عدم دلچسپی پر بھی تشویش کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :