پشاور: 6 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

جمعہ 21 فروری 2014 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2014ء) محکمہٴ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کے تیسرے مرحلے کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 6 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔تیسرے مرحلے میں 79یونین کونسلوں میں 5لاکھ 85ہزار 667بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، مہم کے دوران 5 لاکھ 46 ہزار 99 بچوں کو ویکیسن دی جاسکی، 31 ہزار سے زائد بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :