ملک کی ترقی کیلئے محنت اورلگن سے کام کرنیوالی قومیں ہی سرخرو رہ سکتی ہیں، وزیراعظم نواز شریف
جمعہ 21 فروری 2014 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج مقابلے کے اس دور میں صرف وہی قومیں سرخرو رہ سکتی ہیں جو محنت اور لگن سے اپنے ملک کی ترقی کےلئے کام کرتی ہیں۔لاہور میں اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود بھی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں اور کرکٹ سے اب بھی بہت لگاؤ ہے، مجھے کھیل صرف اس لئے پسند نہیں کہ وہ آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس لئے بھی کہ کھیل آپ کو قابل قدر مقابلے کا موقع فراہم کرتا ہے جو عمدہ کردار کی ضمانت ہے۔
ایک صحت مند جسم ہی تخلیقی ذہن کو پروان چڑھا سکتا ہے، اس لئے طلبا اور نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینا اور اسے اس طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کہا کہ میڈیسن ایک مقدس پیشہ ہے، جس کا تعلق انسانی زندگی کو خطرات سے بچانا اور ایسا ماحول کا پیدا کرنا ہے جس میں انسانی جسم خطرات سے محفوظ ہو کر پھل پھول سکے۔ اس پیشے میں بیمار کا خیال رکھنا اور اسے توجہ دینا نہایت ضروی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان تعلق سماجی روایت سے ہٹ کر ایک انسانی رشتے کی مانند ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے دکھ درد محسوس کرکے اس کا مداوا کرتا ہے۔ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت اہم ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تندرست زندگی گزارنے کےلئے صحت مند جسم ضروری ہے، صحت مند انسان کی ناصرف عمر لمبی ہوتی بلکہ مضبوط جسم کی بدولت وہ معاشرے میں فعال اور کارآمد شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس وجہ سے موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نہ صرف نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہیں بلکہ تمام وسائل بھی بروئے بھی کار لارہے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج مقابلے کے اس دور میں وہی قومیں سرخرو رہ سکتی ہیں جو سخت محتت اور لگن سے اپنے ملک کی ترقی کےلئے کام کرتی ہیں اس لئے میری نصیحت کے لئے اپنے پیشے اور اس سےجڑے فرائض کو ذمہ داری سے نبھائیں اور انسانی خدمت کےلئے اپنی بہترین خدمات پیش کریں اسی میں دین اور دنیا کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کےحصول کی جستجو اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہیں لیکن میری یہ خواہش ہے کہ طالبعلم اچھے انسان بن کر ابھریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.